ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ناسا کی مشہور عربی شعر کے ذریعے امارات کو کامیاب مریخ مشن پر مبارکباد

ناسا کی مشہور عربی شعر کے ذریعے امارات کو کامیاب مریخ مشن پر مبارکباد

Wed, 10 Feb 2021 19:51:12  SO Admin   S.O. News Service

دبئی، 10فروری (آئی این ایس انڈیا) متحدہ عرب امارات کے خصوصی خلائی مشن "مسبار الامل" کے مریخ پہنچنے پر امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے امارات کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عربی کے مشہور اور بڑے شاعر ابو الطیب المتنبی کے ایک قصیدے کا شعر بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مریخ کے مشن پر گامزن ناسا کے 'پریزروینس روور' نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر "مسبار الامل" کے نام کی گئی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "ہم مریخ پہنچنے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ... شاعر المتنبی کے ان الفاظ کے ساتھ ... إذا غامرت في شرف مروم فَلا تقنع بما دون النجوم (اگر تم نے عظمت و شوکت کی تلاش میں جانبازی کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر ستاروں تک پہنچے بغیر دم نہ لینا)۔

اس سے قبل منگل کے روز امارات کے مشن مسبار الامل کے منصوبے کے ڈائریکٹر عمرات شرف نے مشن کی کامیابی اور اس کے مریخ کے مدار میں پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ عرب دنیا کا پہلا مشن ہے جو مریخ کی دریافت کے لیے زمین کے مدار سے باہر گیا ہے۔

منگل کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق پورے 7:42 پر مسبار الامل مشن مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔ یہ اماراتی انجینئروں پر مشتمل ٹیم کی 6 برس تک مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

اماراتی مشن المسبار کی رفتار 121000 كلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ بعد ازاں اس کو شدید بریک لگا کر 18000 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک لایا گیا۔

امارات پہلا عرب اور دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کا مشن مریخ پہنچا ہے۔


Share: